قبا ئلی ضلع اورکزئی میں برفباری کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان، ضلعی انتظامیہ متحرک

اورکزئی : ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی محمد آصف رحیم کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کل 18جنوری بروز منگل سے ممکنہ طور پر برف باری کی دوسری لہر شروع ہونے سے پہلے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں اور خصوصا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو قبائلی ضلع اورکزئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس ٹی ایم او اورکزئی پی ڈی ایم اے ڈسٹرکٹ انچارج اورکزئی کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے موسم کی پیشن گوئی جس میں منگل سے شروع ہونے والی ایک اور برف باری لہر کیلئے سڑکوں اور راستوں سے برف ہٹانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور آلات بروئے کا ر لانے کی ضرورت ہے خاص طور پر ایکسین سی اینڈڈبلیو سے درخواست ہے کہ وہ پہلے ہی سے ٹھیکیداروں کو ہائی الرٹ کریں کیونکہ برف باری شروع ہونے کے بعد قبائلی ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں سے برف ہٹانے کے لئے تیزی سے نقل و حرکت کرنے کے لئے چین ڈوزرز اور دیگر مشینری کو پیشگی پہنچائی جائے اور ممکنہ طور پر برف باری سے متاثر ہونے والے علاقوں ان مشینری کے موجودگی کو پیشگی یقینی بنائی جائے تاکہ ہم بروقت قدرتی آفات سے اور برف باری کے لہر سے اورکزئی قبائلی عوام کو تحفظ فراہم کر سکیں اور ٹریفک و آمدورفت کے لئے بروقت راستوں کو کھول سکیں تاکہ اورکزئی قبائل کو سفری صورت میں اور پیدل آنے جانے کی صورت میں کوئی مشکل پیش نہ ہوں انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر ز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز تحصیلداروں اور مجسٹریٹس کے درمیان موثر تال میل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے درمیان رابطوں کو یقینی بنائیں تاکہ پہلے کی طرح اورکزئی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے پہلی برف باری کے دوران راستوں اور سڑکوں کی صفائی میں جو قابل دید محنت کی ہے اس کو میں سراہتا ہوں اب ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ایک بار پھر ابتدائی اقدامات کو یقینی بنائیں۔