قبا ئلی ضلع کرم کی پرامن فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،ڈی پی او شفیع اللہ

کرم:ضلع کرم پاراچنار میں دو فریقین کے مابین زمینی تنازعے سے پیدا ہونے والے صورتحال پر کرم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مکمل قابو پا لیا،کرم پولیس دیگر سیکیورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ اور علاقائی مشران و نوجوانان کی کوششیں سے دو فریقین کے مابین امن وامان کی بحالی کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مورچہ زن افراد سے مورچے خالی کرا دئیے گئے اور مورچوں میں کرم پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اب دونوں فریقین سے جرگے کے ذریعے امن وامان کی فضا برقرار رکھنے اور مسئلے کی پرامن حل نکالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔