خیبر: چوتھا آل خیبرپختونخوا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ عباسی کرکٹ کلب نے جیت لیا

خیبر:چوتھا آل خیبرپختونخوا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ عباسی کرکٹ کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی،مہمان خصوصی ضیاء الحق آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، یہ ٹورنامنٹ خیبر سپورٹس کلب اور کرکٹ کمیٹی حاجی فیاض شنواری نے منعقد کیا تھا ،آل خیبر پختونخوا کرکٹ ٹورنامنٹ حمزہ بابا گراونڈ پر کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں کل 48 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہر گروپ سے ایک. ایک ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا آٹھ ٹیموں نے چار ٹیموں عباسی کرکٹ کلب، شینواری الیون کرکٹ کلب، بوم بوم آفریدی اور خیبر ستوری نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا پہلے سیمی فائنل میچ عباسی کرکٹ کلب نے خیبر ستوری اور شینواری الیون نے بوم بوم آفریدی کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا گزشتہ روز فائنل عباسی کرکٹ کلب اور شینواری الیون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا عباسی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 205 رنز کا ٹارگٹ دیا عباسی کرکٹ کلب کے کھلاڑی عارف شاہ 59 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ عمر حیات نے 9 گیندوں پر 40 رنز سکور کرکے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا جواب میں شنواری الیون 169 رنز بناکر آوٹ ہو گئے اسی طرح عباسی کرکٹ کلب نے ٹرافی اپنے نام کر لی،مہمان خصوصیضیاء الحق آفریدی نے اونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنر آپ ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپے نقد دئیے. ٹورنامنٹ کے آخر میں کرکٹ کمیٹی کے صدر حاجی فیاض شنواری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا