خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی وادی تیراہ کے مین شاہراہوں سےبرف ہٹانے کا کام جاری

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کی زیرنگرانی سی اینڈ ڈبلیو حکام کے ہمراہ وادی تیراہ کے مختلف علاقوں کے روڈز کو مشینری کے زریعے کلئیر کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 خیبر اور سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ مختلف ٹیمیں برفباری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر روڈز کو کلئیر کررہے ہیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو۔