خیبر:ڈی پی اوعمران خان کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے طورخم بارڈر کا دورہ

خیبر:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر عمران خان کا تھانہ لنڈی کوتل و طورخم بارڈر کا دورہ،سیکورٹی جائزہ لیا گیا،تھانہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر نے تھانہ لنڈی کوتل و طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر انہوں نے تھانہ لنڈی کوتل تھانے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا محرر سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کئے تھانے کا تمام ریکارڈ کو تسلی بخش قرار دیا عوام کے ساتھ نرمی اور خندا پیشانی سے پیش آنے کی ہدایات تھانہ محرر کی کرکاردگی کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے کام کو بروقت یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ مچنی پوسٹ پرطورخم میں موجود محکموں نادرا آفس, این ایل سی ٹرمینل, کسٹم کمپاؤنڈ اور دیگر جگہوں کے بارے جامعہ بریفننگ دی گئی انہوں نے سیکورٹی جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کئے کہ عوام کو ہر ممکین سہولیات دیں اور باڈر پر آنے جانے والے افراد پر کھڑی نظر رکھے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اول اولین ترجیح ہے۔