ضلع مہمند کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس اقدامت اٹھائینگے، سینیٹر ہلال رحمان

مہمند:ضلع مہمند کی تعمیر وترقی کےلیے ٹھوس اقدامت اٹھائینگے.نوجوان نسل کو روزگار دینا اولین ترجیح ہے.مقامی نوکریوں پر مقامی لوگ بھرتی کیے جائینگے.ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سنیٹر ہلال رحمان نے بات چیت کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے بہت سی قربانیوں کے بعد سکون کا سانس لیا ہے اور اب وقت اگیا ہےکہ قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم لگایا جائے اور ان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے.انہوں نےکہا کہ مقامی بھرتیوں پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا.قبائلی جوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے ساتھ ساتھ انکوکھیلوں کے میدان میں بھی ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی.قبائلی نوجوان ہر میدان میں سرخرو اور ملک و قوم کا نام روشن کرینگے