حکومت قبائلی اضلاع میں معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، انورزیب خان

پشاور:خیبر بختونخوا کے وزیر برائے محکمہ زکوٰة، عشر، سماجی بہبودوخصوصی تعلیم اورترقی خواتین انورزیب خان سے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف دی چائلڈ(این سی آرسی) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانوبھی موجود تھی وفد کمیشن کی چئیرپرسن افشان تحسین، جواداللہ ممبر خیبر پختونخوا این سی آر سی اور طیب پر مشتمل تھا چئیرپرسن نے صوبائی وزیر کو ادارے کے کام کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ادارہ بچوں کی حقوق کے لیے کام کررہی ہے تاکہ بچے معاشرے میں عزت سے زندگی گزارسکے اور ان بچوں میں اعتماد بحال ہو صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ میں ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور نئے ترامیم کے ساتھ ہی اسی ایکٹ کے نفاذکو یقینی بنانا ہے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ ایک ایسا کوآرڈینیشن پلیٹ فارم قائم کرنیکی ضرورت ہے جو مختلف محکموں لیبر، سوشل ویلفیئر، فنانس، ایجوکیشن وغیرہ میں موجودہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکے اس موقع پر انورزیب خان نے کہا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور مختلف سرکاری محکمے ضم اضلاع میں عوام کو سہولیات مہیاکررہی ہے انہوں نے این سی آر سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں بھی کمیشن لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے جس پر کمیشن کی چئیرپرسن نے قبائلی اضلاع میں این سی آر سی کی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔