خیبر: ضلعی انتظامیہ کا باڑہ بازار میں ​تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) کی زیرصدارت باڑہ بازار میں غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ اور تجاوزات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں تحصیل آفیسر ریگولیشن ٹی ایم اے باڑہ مس ناہیدہ، تحصیلدار آصف خان، ایس ایچ او باڑہ شمشاد خان،تاجر عہدیداران اور ٹرانسپورٹ یونین حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں باڑہ بازار میں غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ اور عارضی تجاوزات قائم کرنیوالے کیخلاف کریک ڈاون، اور دیگر امور کے متعلق گفتگو کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد بنگش کی ہدایت پر بازار کا دورہ کیا۔ ٹرانسپورٹروں اور دوکانداروں کو ہدایات جاری کی کہ اڈہ جات کے علاوہ غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔دوکانداروں کو ہدایات دی گئی کہ دوکانوں کے حدود میں ہی کاروبار چلائیں دوکانوں کے باہر کسی قسم کے غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کریں تاکہ شہری کو آدورفت میں آسانی ہو بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔