تر قیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند

مہمند: ڈپٹی کمشنر مہمندنے ترقیاتی کاموں میں ناقص اینٹوں کے استعمال کا سخت نوٹس لیا ہے اور اینٹوں کی کوالٹی چیک کرنے کیلئےاسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند نے اے سی ریوینیو اور متعلقہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ شگئی کرکٹ اسٹیڈیم پر جاری کام کا معائنہ کی ہدایت کی،اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند نے ناقص کوالٹی کی شکایات پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور اینٹو ں کی کوالٹی کی چیک کرتے ہو ئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام پر نہ صرف کوالٹی کو یقینی بنایا جائے بلکہ کام کی رفتار بھی تیز کی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ناقص اینٹوں کو مسترد کرتے ہوۓ دیوراروں ​کو مسمار کر دیا گیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ معیاری کام کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔