کرم:پیواڑ اور گیدو تنازعہ کے سلسلے میں پاک آرمی فورٹ کے مقام پر ثالثی جرگہ کا انعقاد

کرم:پیواڑ اور گیدو تنازعہ کے سلسلے میں علی منگلہ پاک آرمی فورٹ کے مقام پر دوبارہ ثالثی جرگہ فریقین کے درمیان پھر منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس،لیفٹننٹ کرنل اعظم پاک آرمی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینیو) ضلع کرم محمد فیاض خان، میجر تیمور پاک آرمی, نائب تحصیلدار جاوید اقبال اور متعلقہ ریوینیو سٹاف بھی شریک ہوئے۔ جرگہ میں تنازعہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی غرض سے اظہار خیال کیا گیا اور جرگہ ممبران نے ریوینیو سٹاف کے ہمراہ علاقے کے طول و عرض کا بھی دورہ کیا اور اگلے سیشن تک جرگہ ملتوی کیا گیا۔