خیبر: تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی کاایکسلی ریٹڈ ایمپلی منٹیشن پروگرام کے تحت منظور شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ورمنڈو میلہ پر تعمیراتی کام جاری۔ایم پی اے سیکرٹری عدنان خان نے دورہ کرکے تعمیراتی کام کاجائزہ لیکر تسلی بخش قرار دیا.اس حوالے سے بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ پورے حلقےکے تمام علاقوں میں سکولوں کی کمی پوری کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح بچوں کو قریبی علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے اس مقصد کے لئے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سکول بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔