باجوڑ: ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس کاانعقاد کیاگیا ۔اجلاس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس لیفٹیننٹ کرنل نبیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر رحمان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اسحاق،ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد۔ محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر جواد اور دیگر متعلقہ، زمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع باجوڑ میں جاری انسداد کورونا ویکسینیشن کی کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا