جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سے ہیلتھ کیئر سروس کا افتتاح

جنوبی وزیرستان: ​جنوبی وزیر ستان تحصیل شگہ کے دور افتادہ علاقہ شکتوئی شگہ میں پاک آرمی ، محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے بنیادی مرکز صحت شکتوئی شگہ علاقے کے چیف ملک ڈاکٹر شاہنواز خان نے باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر ملک شاہنواز خان اور قبائلی عمائدین نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت کے قیام سے علاقہ شکتوئی سمیت زانگاڑہ ، شگہ، شرکائے ، تریخ تالائی ،جنتہ ودیگر ملحقہ علاقے کے لوگ مستفید ہونگے۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سروس کا قیام صحت کے مسائل حل کرنے سمیت علاقے کی ترقی کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی ۔