مہمند پولیس کی کاروائی،منشیات ​اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

مہمند:مہمند پولیس کا تھانہ امبار کی حدود کامیاب کاروائی۔ دوران ناکہ بندی ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ قبضہ سے 25 کلو افیون بر آمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمہمند کا ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ ہر زور منشیات اسمگلروں اور فروشوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ڈی پی او مہمند کی سربراہی میں ڈی ایس پی امبار پشم گل اور ایس ایچ او امبار نعیم خان نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ امبار کی حدود دوران ناکہ بندی ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر جسکے قبضہ سے 25 کلو افیون برامد ہوئی۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ امبار منتقل کردیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے ڈی ایس پی امبار پشم گل اور ایس ایچ او امبار نعیم خان کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔ منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ ڈی پی او مہمند نے عوام کو اپیل کی کہ معاشرے کو منشیات سے بچانے کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں، اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔