باجوڑ: صوبائی وزیر انور زیب خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

باجوڑ:محکمہ زراعت باجوڑ نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر عشر و زکوٰۃ اینڈ وومن ایمپاورمنٹ انور زیب خان، ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید ، زراعت آفیسر سبحان الدین،عمران الدین، ر غوث الرحمن اور ڈاکٹر خلیل الرحمٰن بھی موجود تھیں۔ اس موقع پرانور زیب خان نے زیتون کے پودے کا اعلیٰ درخت لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید نے صوبائی وزیر انور زیب خان کو تر قیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر انور زیب خان نے محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید ، زراعت آفیسر سبحان الدین اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ زراعت باجوڑ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اور آخر میں محکمہ زراعت باجوڑ کے کارکردگی کو سراہا۔