خیبر:وادی تیراہ میں اہم شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

خیبر: ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کے ہمراہ تختکئی اور دیگر شاہراہوں کو مشینری کے زریعے کلئیر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ مختلف ٹیمیں برفباری کے بعد روڈز کو کلئیر کررہے ہیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو۔