قبا ئلی ضلع باجوڑ کےمستحقین میں 21 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں،صوبائی وزیر انور زیب خان

باجوڑ: صوبائی وزیر انور زیب خان نے کہا ہے کہ قبا ئلی ضلع باجوڑ میں بیواؤں یتیموں اور غرباء میں 21 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہارنے سول کالونی جرگہ ہال میں بیواؤںیں سلائی مشینوں کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد میں گزارہ الاؤنس،جہیز الاؤنس اور وکالت شپ کی مد میں امسال 21 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باجوڑ میں گونگے اور بہرے بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔معذور افراد میں ابھی تک 90 وہیل چیئرز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔جبکہ ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد سلائی مشینیں بیواؤں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی بدعنوانی اور اقرباء پروری ناقابل برداشت ہے۔اس موقع اسسٹنٹ پر ڈپٹی کمشنر ریونیو عجم خان آفریدی علاقائی مشران اور پارٹی ورکرز اور پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اور جبران ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین نیک رحمان بھی موجود تھے۔