قبا ئلی ضلع خیبر میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں خوراک،کمبل اور ٹینٹ تقسیم

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین نے تحصیلدار (لنڈیکوتل ) داود افریدی کے ہمراہ لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ اور دیگر اشیاء فراہم کردئیے ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے حالیہ بارشوں کے باعث ضلع بھر کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی تھی جس پر افسران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے مالکان کو ٹینٹ، کمبل اور دیگر اشیاء فراہم کردی گئی ہیں۔