شمالی وزیر ستان: ​فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام خصوصی افرادمیں وہیل چیئرز کی تقسیم

شمالی وزیر ستان: خیبر پختو نخوا کے قبا ئلی اضلاع میں ملک دشمن عناصر کو جہنم واصل کرنے کے بعد پاک فوج علاقے کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے کمربستہ ہےدہشت گردی کے حوالے سے منفی سوچ کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، عوام کا ریاست اور ریاستی اداروں پر اعتماد قائم ہو چکا ہے۔ان علاقوں کی ترقی و خوش حالی کے حوالے سے عوام، حکومت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں،پاک فوج کی طرف سے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے کہ ان ضم شدہ علاقوں کو جو کہ طویل عرصہ دہشت گردی کا شکاررہے ہیں ان کے عوام کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

قبائلی علاقوں میں مسائل اگرچہ کہیں زیادہ ہیں تاہم پاک فوج کی جانب سے ان مسائل کے تدارک کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کسی بھی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاک فوج اور حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمں قبائلی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہیں ،ان غیر سرکاری تنظیموں میں فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کےچیئرمین عرفان اللہ جان قابل زکر ہے جو پاک فوج کے تعاون سے قبائلی اضلاع کے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ روز فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شمالی وزیر ستان کےمعذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کئے گئے