قبائلی اضلاع کی 481 نرسز کی بھرتی پر انکوائری آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیگی، تیمور جھگڑا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اسمبلی فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے فکس پے پر بھرتی کی گئی 481 نرسز کی بھرتیوں پر تحفظات اور سوشل میڈیا پر اُٹھائے گئے سوالات سے متعلق انکوائری جاری ہے۔ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کریگی جسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا۔سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہی ہوا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ان آسامیوں کیلئے قبائلی اضلاع کے امیدوار پہلی ترجیح تھے اور حکومت چاہتی ہے کہ قبائلی اضلاع کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کو برسر روزگار لائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھرتیاں نہ کرانے سے قبائلی اضلاع کے عوام کا نقصان ہوگا اور صحت کا ڈھانچہ مفلوج ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج بھی قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے صوبے کے مختلف اضلاع کے 10 طبی مراکز کے انتظام و انصرام کی آوٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں تاکہ قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا ہو