قبا ئلی ضلع مہمند میں ایم این اے ساجد مہمند کی فنڈ سے واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیزی سے جاری

مہمند:رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کی فنڈ سے این سی غلنئ زوڑ کلی وی سی ون بابی خیل میں واٹر سپلائی سکیم پر کام تیزی سے جاری،گزشتہ روزپی ٹی آئی سابقہ امیدوار اپر مہمند حافظ امیر اللہ جنیدی کی موجودگی میں کام کا آغاز کردیا اور کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی،اس حوالے ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہاکہ ضلع مہمندکی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ این سی غلنئ زوڑ کلی وی سی ون بابی خیل کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ضلع میں تفریح اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں صحت اور صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے کئے ہیں، جن کا مقصد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ آلودہ پانی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔