خیبر: رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کی کوششوں سے خرکی آباد بائی پاس پر کام شروع

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی کی کوششوں سے خرکی آباد بائی پاس پر کام شروع ہوگیا ہے جس کے تعمیر سے جمرود بازار پر ٹریفک کا زور کام ہوگا اور لوگ بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچے گے۔ اہل علاقہ نے خرکی آباد بائی پاس کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا ہےاور ایم پی اے بلاول آفریدی کا شکریہ ادا کیا،بلاول آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ جمرود بازاربائی پاس روڈ کی تعمیر سے عوام او ر ٹرانسپورٹرزکی مشکلات میں واضح طورپرکمی واقع ہوگی یہ اجتماعی نوعیت کا منصوبہ ہے اس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کے وسیع ترمفادات میں تعمیرکروائے جاتے ہیں۔