شمالی وزیر ستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عقیق حسین کا سب ڈویژن میرعلی کا دورہ

شمالی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عقیق حسین اور محمد زمان ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے ہمراہ سب ڈویژن میرعلی کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا مناسب انتظام کیا۔ پولیس کے دونوں افسران کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے بھی میرعلی میں اس علاقے کا دورہ کیا جہاں پر فائرنگ کے دوران بجلی کے 2 کھمبے گر گئے ہیں دورے کے دوران ایس ڈی او پیسکو شریف حسین بھی ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عقیق حسین نے ایس ڈی او اور پیسکو حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بجلی بحال کریں کیونکہ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں شروع کی ہیں ۔