شمالی وزیر ستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا میرانشاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

شمالی وزیر ستان:صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان کا رات گئے میرانشاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹائپ بی ہسپتال میرانشاہ کا اچانک دورہ۔دورے کے موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس،کلاس فور کی ڈیوٹی کا روسٹر چیک کیا، اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے بھی ملے،صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر نے صفائی،اور بجلی کی عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو سخت تلقین کی کہ صفائی اور بجلی نہ ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضم اضلاع ہسپتال کیلئے 6ارب روپے منظور کی جس میں میرانشاہ کوارٹر ہسپتال بھی شامل ہے،اگر پھر بھی ہسپتال انتظامیہ کو فنڈز کی کمی ہو یا سٹاف کی کمی ہو، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے نوٹس میں بات لاونگا۔ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ عوام کو سہولت دینے پر کسی کے ساتھ بھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور عوام کو ہر حال میں ریلیف دیا کریں۔