قبائلی اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور: صوبائی حکومت کے احکامات کے کی روشنی میں ڈویژنل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ قبائلی عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور قبائلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام تر مشینری کمر بستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے قوم عیسیٰ خیل کے مشران اور کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔مشران میں خیال محمد مہمند ایڈوکیٹ‘ ملک غازی احمد ‘ ملک نور محمد ‘ ملک گلاب شیر سمیت دیگر عمائدین بھی شامل تھے ۔ عمائدین نے علاقائی مسائل سمیت ماربل اور معدنیات کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن سے تفصیلی بات چیت کی۔کمشنر پشاور ریاض محسود کی قوم عیسیٰ خیل کے مشران کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ قبائلی مشران نے کمشنر پشاور ڈویژن کو یقین دلایا کہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ ہر قسم تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو کو ان علاقے کے دورے کی دعوت دی جو کمشنر پشاور ڈویژن نے قبول کی