شمالی وزیرستان: صوبائی وزیر محمداقبال وزیر کاغلام خان پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ

پشاور: صوبائی وزیر برائے ریلیف بحالی وآبادکاری اقبال وزیر نے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ ریلیف اور اسکے ذیلی ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ریلیف بحالی وآبادکاری کی جانب سے مسلسل وزیراعلیٰ محمود خان کو رپورٹ پیش کی جارہی ہے، امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ متاثرین کی ہر قسم امداد کے لئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اورسول ڈیفنس متحرک ہے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطہ میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام خان پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ کرتے ہو ئے کیا،صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے شمالی وزیرستان میں بارشوں اور برفباری سے متاثر علاقوں اور متاثرین کیلئےسہولیات و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔