خیبر:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائی جاری

خیبر:چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائی جاری ہے.ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) نیک محمد بنگش کی ہدایت پر تحصیلدار (باڑہ) ریاض الحق حلقہ پٹواری فہیم افریدی کے ہمراہ شلوبر کے مختلف علاقوں کا دورہ،تحصیلدار باڑہ ریاض الحق نے بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ اور دیگر اشیاء فراہم کردئیے ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد حکومتی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔ ضلعی انتظامیہ خیبر نے خصوصی کنٹرول روم کیا ہے جس میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہتا ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم کے نمبر 0919211902 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔