ملاکنڈ، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کاعمل تیزی سے جاری

پشاور: ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی ، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں متعدد علاقوں کو سرنگوں سے کلیئر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے،ملاکنڈ اور باجوڑ کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیاگیا ہے ،ضلع مہمند بھی بارودی سرنگوں سے پاک ہونے کے قریب ہے،ضلع مہمند میں 14 میں سے 13مربع کلومیٹر رقبہ کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیاگیا ہے۔خیبرمیں 12 میں سے 8مربع کلومیٹر بارودی سرنگوں سے پاک کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی میں 6 میں سے 5 مربع کلومیٹر کلیئر کیا گیا ہے، ضلع کرم میں 6میں سے 4 کلومیٹر رقبے پر بارودی سرنگوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، شمالی وزیرستان میں ابھی بھی بڑے رقبے پر بارودی سرنگیں موجود ہیں، دشوار گزارعلاقے میں 37میں سے 4مربع کلومیٹر کاعلاقہ کلیئرکیا جاچکا ہے۔اسی طرح جنوبی وزیرستان میں 62 میں سے 15 مربع کلومیٹر کا علاقہ صاف کیا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق خطرناک مہم کے دوران اب تک 37سیکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں، بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران 17 جوان زخمی بھی ہوئے، بارودی سرنگوں کی زد میں آکر45 شہری شہید،85زخمی ہوئے۔