شمالی وزیرستان بورہ خیل میں انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کا افتتاح

شمالی وزیرستان:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے وزیرستان میں بورہ خیل انٹرنیشنل فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا افتتاح کیا۔ سبزی و فروٹ منڈی سے بارڈر کے دونوں اطراف سبزی اور فروٹ کی تجارت کی جا سکے گی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے کہا کہ وزیرستان میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔ جس سے علاقہ ترقی کرے گا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ علاقے میں دیرپا ترقی کے لیے امن قائم رہنا ضروری ہے جس کے لیے یہاں کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت وزیرستان سمیت تمام ضم اضلاع کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔