جنوبی وزیر ستان: کمشنر عامرلطیف اور ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس کا پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ کا دورہ

جنوبی وزیر ستان:کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامرلطیف، ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان خالداقبال اور ڈی پی او خان زیب نے پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ کا دورہ کیا ،بارڈر ڈیوٹی پرمامور انتظامیہ سے گیٹ کے حوالے سے اور دیگر انتظامی امور میں گفتگو کی کمشنر ڈیرہ عامرلطیف گیٹ انتظامیہ سے اچھے کارکردگی پر مطمئن رہے .ڈی سی جنوبی وزیرستان خالد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بارڈر پر آمدورفت میں دونوں طرف آباد پاکستانی قبائل اور افغان بھائیوں کی مشکلات نہیں دیکھ سکتے۔ ہماری وزٹ کا مقصد یہ ہے کہ عوام کی مشکلات نزدیک سے دیکھ سکیں ۔ انھوں نے کہا کہ گیٹ انتظامیہ سے امید رکھتا ہوں کہ عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرینگے۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان خانزیب نے کہاکہ انگوراڈہ پولیس دن رات عوام کی تحفظ میں چاک وچوبند رہتے ہیں ،مہمانوں کے لیے پولیس انچارج پہلوان دوتانی اور ایس آئی دوست محمد نے سکیورٹی کی مد میں انتہائی مناسب اقدامات کئے۔ انچارج انگوراڈہ زمان خان نے کمشنر ڈیرہ کو بریفنگ دی۔آخرمیں ڈی سی خالد اقبال نے انگور اڈہ عوام کی محرومیوں سے باخبر رہنے کے لیے باقاعدہ کھلی کچہری کا اعلان کیا۔