جنوبی وزیر ستان: ​محسود قبائل کو درپیش مسائل قبائلی مشران کی باہمی مشاورت سے حل کرینگے، آئی جی ایف سی ساوتھ میجرجنرل محمد منیر

جنوبی وزیر ستان:نوتعینات آئی جی ایف سی ساوتھ میجرجنرل محمد منیر کی کیپٹن سکندر شہید کیمپ سیکٹر ہیڈکوارٹر ساوتھ میں درے محسود قبائل سے تعارفی ملاقات۔جسمیں اعلی فوجی وسول افسران ڈی۔آئی۔جی ایف۔سی شاہد ۔سیکٹر کمانڈر ساوتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ درے محسود قبائل کے سرکردہ مشران ملک مسعود احمدخان، ملک جانان، ملک حاجی محمد، ملک نورحسن، ملک سیدرام، ملک پیرمنہاج الدین ودیگر نے شرکت کی۔درے محسود قبائلی مشران نے آئی۔جی۔ایف۔سی ساوتھ میجر جنرل محمد منیر افسرکو خوش آمدید کہااور انہیں روایتی پگڑی پہنائی۔آئی جی۔ایف۔سی ساوتھ نے تعارفی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں یہ میری چوتھی بار تعیناتی ہے۔انکامزید کہناتھاکہ محسود قبائل کو درپیش مسائل کو محسود قبائلی مشران سے باہمی مشاورت کے زریعے حل کرنے کی بھرپور کوششیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ محسودقبائل کو درپیش سی۔ایل۔سی۔پی مسائل کو ساوتھ انتظامیہ کے ساتھ ملکر جلد ازجلد حل کرکے قبائلی عوام کو مکانات کے نقصانات کےمعاوضے دیے جائنگے۔انہوں نے مشران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ محسود میں ابھی بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جہا ں جنگ کاماحول ہے جبکہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پرانا بارودی مواد موجود ہے جس کے پھٹنے سے قبائلی بچوں سمیت سکیورٹی فورسز کے جوان شدید متاثر ہورہے ہیں جس پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز سمیت عوام اورقبائلی مشران ملکر کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ وردی ملک وقوم کی حفاظت اور دشمنوں کونیست ونابود کرنے کیلئے پہنی ہے اور جو لوگ بات چیت کاراستہ اختیار کرینگے ہم اس سے بات چیت کرینگے اور جو لوگ بندوق کا راستہ اختیار کرینگے ہم انہیں اینٹ کاجواب پتھر سے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے وسیع تر مفاد میں امن مزاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن امن کی ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔تعارفی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک مسعود احمدخان نے آئی۔جی۔ایف۔سی ساوتھ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران حکومت کیطرف سے باربار خوش خبریاں مل رہی ہیں تاہم اگر دیکھا جائے تو علاقائی آبادکاری کیلئے پاک فوج نے ہی کردار اداکیاہے جسمیں قابل ذکردو بڑے منصوبے ٹانک ۔جنوبی وزیرستان شاہراہ اور کیڈٹ کالیج سپینکئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے کسی بڑی تبدیلی کی کوئی امید نہیں البتہ ہماری تمام امیدیں پاک فوج سے وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے لیے الگ ضلع ناگزیر ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر اقوام کیساتھ ہماری حد بندی کے مسائل کو حل کیاجائے جس کیلئے سول انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔انکامزید کہناتھا کہ امن ہماری قوم کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے جس۔کیلئے ہم اپنابھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ملک راپا خان اور ملک فضل الرحمن نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے جو روز روشن کیطرح عیاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ طویل جنگ کا خاتمہ مزاکرات کے زریعے ہی ممکن ہے جس کیلئے فضا سازگار ہے جیسے گنوانا نہیں چاہیے کیونکہ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے جس کیلئے سب کو ملکر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ پاک فوج۔سکیورٹی فورسز اور قبائلی مشران کے درمیان فاصلے کم ہوں تو باہمی مشاورت سے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونگے۔ملک حبیب شابی خیل نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محسود قوم کے مسائل بے انتہا ہیں جس کا حل علاقے کی ترقی اور رزگار کے مواقع کی فراہمی پر منحصر ہے جس کیلئے علاقہ محسود سے افغانستان تک کوریڈور کی تعمیر گیم چینجر کی حیثیت رکتھا ہے جس سے علاقائی عوام کو روزگار اور تجارت کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔آئی۔جی۔ایف ۔سی ساوتھ نے مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم علاقے کی تعمیر او ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور قبائلی مشران سے باہمی مشاورت کے زریعے آگے بڑھینگے۔