خیبر: عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، الحاج بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی کاکہناہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ،قبائلی ضلع خیبر میں ترقیاتی سفر جاری ہے ،عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرود غاڑیزہ میں دلاورآفریدی کلے میں 60 لاکھ روپے لاگت سے بننے والا ٹیوب ویل اور سورکمر سرکئ کلے میں بیس لاکھ روپے کی لاگت دے بننے والے خوبصورت مسجد کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر تحصیل جمرود چیئرمین شپ کےلئے نامزد امیدوار الحاج سیدنواب آفریدی و دیگر ساتھی بھی موجودتھے،بلاول آفریدی نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے اور ہم اس کو عملی طور پر حل کر رہے ہیں۔ ٹیوب ویل کے افتتاح پرعلاقے کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ​ٹیوب ویل سے عوام کو پانی کا صاف پانی ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا ہوگا