قبائلی ضلع کرم کے 150 مستحقین میں سلائی مشین تقسیم

کرم: قبائلی ضلع کرم میں زکواۃ وعشرکمیٹی کی طرف سے 150غریب بیوہ اور خصوصی افراد میں سلائی مشین تقسیم کردئیے گئے۔اس سلسلے میں چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کرم ملک حاجی رحیم مینگل کے زیرِ قیادت لوئر و سنٹرل کرم میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع کرم کے سوشل ویلفیئر آفیسر یار گل اورڈی ایس پی پولیس محمدی خان نے شرکت کی۔اس موقع پر حاجی رحیم مینگل نے کہا کہ اگر صاحب ثروت افراد کا تعاون رہا تواسی طرح کے مذیدپروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے۔تاکہ خصوصی اورغریب خاندانوں کو گھرپر روزگار میسر ہو۔ اور وہ باعزت طریقے سے اپنی روزی کماسکیں۔