مہمندپولیس کی کوششوں سے دو خاندانوں کے مابین دشمنی دوستی میں بدل گئی

مہمند:ڈی پی او مہمند کی ہدایت پر مہمند پولیس کو عوام کے گھر گھر جاکر انکے مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک۔ پولیس کی کوششوں سے دو خاندانوں کے درمیان برسوں سے چلی آئی زمینی تنازعہ حل۔تفصیلات کے مطابق سورڈاگ دانشکول سے تعلق رکھنے والے فریق اول محمد شاہ، رحمان اور طاہر ولد عالم خان اور فریق دوم گلاب خان اور حیات خان ولد محمد جان (دو خاندانوں) کے درمیان زمین پر برسوں سے تنازعہ اور دشمنی چلی آرہی تھی۔واقع کا علم ہوتے ہی ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی علی مراد، ایس ایچ او رضاء محمد اور ایس آئی صمد خان فریقین کے گھر پہنچ گئے۔ وہاں پہنچتے ہی علاقے کے مشران کو جمع کرکے دونوں فریقین کی آپسی زمینی تنازعہ اور برسوں سے چلی آئی دشمنی کو امن میں بدلنے کا جرگہ مقرر کیا۔ انتظامیہ اور جرگہ مقررین نے دونوں خاندانوں کے خوشحالی کیلئے بھرپور کوششیں کی۔ آخر میں یہ کوششیں رنگ لائی اور فریق اول و فریق دوم اور دونوں کے خاندان والوں نے انتظامیہ اور علاقے کے مشران کے فیصلے کو مانتے ہوئے یہ عہد کیا کہ آج کے بعد ہم دونوں خاندان اپس میں خوشی اور اتفاق سے رہینگے، اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر معاف کردیا۔دونوں خاندانوں نے ڈی پی او مہمند، ایس ایچ او پنڈیالی اور تمام جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے کام کو سراہا۔