جنوبی وزیر ستان: والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے جلد از جلد لگوائیں، ڈپٹی کمشنر خالد اقبال

جنوبی وزیر ستان: ضلع جنوبی وزیرستان میں 15 نومبر سے بارہ روزہ انسداد خسرہ و روبیلا مہم جاری ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر میں سکولوں، حجروں اور دیگر مقامات پر 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کوانسداد خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں تاکہ جنوبی وزیرستان سے خسرہ، روبیلا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔