ضلع کرم کا پر امن فضاء کسی کو بھی خراب نہیں ہونے دینگے، کمشنر جاوید مروت

کرم:کمشنر کو ہاٹ ڈویژن جاوید مروت اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن طاہر ایوب نے ضلع کرم کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے ہیڈ کوارٹر 73 بریگیڈ میں ضلع کرم کے تینوں سب ڈویژنز کے قبائلی نمائندہ جرگہ سے خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر،کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر ثاقب گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس،سیکرٹری ٹو ایم این اے جلال حسین بنگش، سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد حسین بنگش اور پاک آرمی و پولیس آفسران موجود تھے۔ کمشنر کو ہاٹ جاوید مروت نے قبائلی مشرانوں پر واضح کیا کہ گیدواور پیواڑ کے قبائل حالیہ تنازعہ حل کرنے کے لیے جرگہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہمیں علاقے کا امن عزیز ہے اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام تر ذرائع استعمال کرینگے اور پر امن فضاء کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے کیونکہ امن کی لیے ضلع کرم کے قبائلی عوام کی قربانیاں سورج کی روشنی کی طرح عیاں ہے.