شمالی وزیر ستان: سماجی استحکام اور امن کے قیام کے حوالے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان : میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ اور سی آر اے نارتھ کے زیر انتظام شمالی وزیرستان کےڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ میں سماجی استحکام اور شہری سرگرمیوں سے متعلق ایک دو روزہ تربیتی سیمینار منعقد کی گئی جسمیں فاٹا انضمام کے بعد مختلف اداروں اور خدمات کے بارے آگاہی دی گئی۔ ورکشاپ کے دوران شہری حقوق، امن، استحکام، معاشرتی ہم آہنگی، ترقی اور سماجی بہبود پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ورکشاپ کے دوران شرکاء جسمیں غلاقے کے معززین، قبائلی عمائدین، سماجی کارکنان اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور شمالی وزیرستان کے مختلف مسائل اور حل پر بات کی۔ علاقے میں فاٹا انضمام کے بعد ترقی کے سفر پربھی گفتگو کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سی آر اے نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور شمالی وزیرستان کی ترقی اور بہبود میں سی آر اے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی دیگر ورکشاپ منعقد کی جائیں تاکہ شعور اور آگہی کا سفر جاری رہ سکے۔