شمالی وزیر ستان: پاک افغان بارڈر پر حفاظتی ٹیکہ جات کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ھدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت حان، ایف ایس ایم او شمالی وزیرستان ڈاکٹر شمس الرحمن، این سٹاف افسر ڈاکٹر یاسر ہمایون، پرونشل مانیٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی ائی، ڈاکٹر رفیق نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا دورہ میں پاکستان افغانستان بارڈر پر ایمرجنسی بیماروں کو سہولیات کی فراہمی، ویکسینیشن کے بارے میں تفصیل سے بات ہوئی اور اس بات پر اتفاق ہواکہ بہت جلد پاکستان افغان بارڈر پر حفاظتی ٹیکہ جات کا مرکز قائم کیا جائے گا۔جس سے میں دو سال سے کم عمر کے بچوں کو 10 بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹھیکہ جات لگائیں جائے گی۔خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے ٹھیکہ جات اب تک 200 سے زیادہ کراس بارڈر بچوں کو لگے ہیں ۔مزید پاکستان میں مقیم آئی ڈی پیز جو کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں پاکستان آئے گے اور ان کے کے انتظامات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔