ضلع اورکزئی میں تمام ترترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،غزن جمال

اورکزئی:لوئر اورکزئی اتمان خیل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ خان، ایم پی اے اورکزئی غزن جمال، اے سی لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ، اے اے سی لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ سمیت تمام محکموں کے آفسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوامی مسائل بیان کرتے ہوئے ملک حاجی ملوک و دیگر کا کہنا تھا کہ قوم اتمان خیل کے پانی، سڑکوں، ہسپتال میں سٹاف کی کمی، سکولوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نعیم اللہ خان اور ایم پی اے غزن جمال کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کو گھر کے دہلیز پر حل کرانا ہے اتمان خیل قبائل کو درپیش تعلیم صحت و دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کھلی کچہری میں اے ڈی سی نے اکثر مسائل کو موقع پر حل کئے اور دیگر کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیئے۔