خیبر: ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بذریعہ ٹیلیفون کال سٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف)نوید اکبر کی سربراہی میں بذریعہ ٹیلیفون کال سٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقادکیا ۔اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ صحت،تعلیم،لائیو سٹاک، ایریگیشن ، پبلک ہیلتھ،محکمہ بلدیات،محکمہ انڈسٹری،تحصیل میونسپل افسران،سی ایل سی پی سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ضلع بھر کے عوام نے بذریعہ ٹیلیفون کالز اپنے مسائل،آراءاورتجاویز سے افسران بالا کو آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر نے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو شکایات کے بہتر حل اور تجاویز کے لیے فوری متعلقہ حکام کے تعاون سے اقدامات کے لئے ہدایات جاری کردی ۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تحصیلوں میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کھلی کچہریوں اور بذریعہ ٹیلیفون کالز مختلف سیشن کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور دستیاب حکومتی سہولیات اور وسائل سے مستفید ہوسکیں۔