قبائلی ضلع خیبر میں سپورٹس و کلچر میلے کا انعقاد، ہزاروں تماشائیوں کی شرکت

خیبر: محکمہ کھیل خیبر و ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر اہتمام سی آر اے کے تعاون سے ضلع خیبر وادی تیراہ میدان باغ ورسک سپورٹس گراونڈ پر سپورٹس و کلچر میلے کا انعقاد ہوا.سپورٹس اینڈ کلچر میلے میں آفریدی قوم کے مختلف ذیلی شاخوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں والی بال،کرکٹ،کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں 28 ٹیموں پر مشتمل 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سپورٹس میلے میں رنگ رنگ موسیقی تقریب بھی ہوئی،مشہور گلوکاروں زیک آفریدی،عرفان خان اور راشد خان نے مختلف قومی اور مقامی گانوں پر شاندار پرفارمنس پیش کی جبکہ بچوں نے پی ٹی کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ضلع خیبر وادی تیراہ ورسک سپورٹس گراونڈ میں منعقدہ سپورٹس میلے کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ تیراہ رائفل خرم رشید و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خیبر حسیب الرحمن تھے جبکہ اس موقع پر سی آر اے ٹیم لیڈر عرفان خان،محکمہ کھیل ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری اور مقامی مشران بھی موجود تھے۔سپورٹس میلے کا بنیادی مقصد ملکر وادی تیراہ کے مقامی لوگوں میں سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جبکہ عالمی دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پوری طرح سے امن قائم ہونے کے بعد ایک بار پھر اقوام میں سماجی و ثقافتی ہم آہنگی بڑھ رہی جبکہ سماجی رابطے بڑھ رہے ہیں،اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے وادی تیراہ میں امن کی فضاء قائم ہوگی اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں سمیت سیاحت بھی پروان چڑی گی۔اس سپورٹس میلے کا ایک بنیادی مقصد یہ بھی تھا کہ کھیلوں کے ذریعے امن کی فضاء قائم رکھی جائے اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں روکھ کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ معاشرے کے لئے مفید شہری ثابت ہوسکے اور علاقے کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔سپورٹس کا انعقاد محکمہ کھیل خیبر و ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر اہتمام سی آر اے نارتھ کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔سی آر اے۔ نارتھ کے جانب سے سپورٹس میلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس اور دیگر سازوسامان بھی تقسیم کی گئی تھی۔مقامی علاقوں سے ہزاروں لوگ سپورٹس میلے سے لطف اندوز ھوئے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور فاتح ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔