قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں اور معیار کی چیکنگ کا سلسلہ تیز

جنوبی وزیر ستان:قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں اور معیار کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف نے شکئی بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی تفصیلی چیکنگ کی ،اور تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور گرانفروشی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پہ عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ویکسینشن کروانے سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔