مہمند: منشیات ایک ناسور ہے، آہنی ہاتھوں سے نمٹنا اشد ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر غلام حبیب

مہمند: ڈی سی مہمند غلام حبیب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے تحصیل حلیمز ئی میں منشیات کے مریضوں کے علاج کیلئے بنائے گئے سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس دوران ایس ایچ او غلنئ اسرار خان بھی موجود تھے۔دورے میں ڈی سی مہمند اور ڈی پی او مہمند نے سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین و بانی حمید اللہ مہمند سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاونڈیشن کے بارے میں حمید اللہ مہمند سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور منشیات کی عادی مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ ڈی سی مہمند غلام حبیب نے کہا ​کہ منشیات ایک ناسور ہے جو کہ ہماری نسل کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے ۔ اس لیے منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کے منشیات کو جڑ سے ختم کیا جائے تاکہ ہم اپنی آیندہ نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھ سکیں ،منشیات ایک ناسور ہے ، آہنی ہاتھوں سے نمٹنا اشد ضروری ہے، ڈی پی او مہمند نے بتایا کہ ضلع بھر کو منشیات کی اس ناسور سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ مہمند پولیس ضلع بھر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہر تحصیل میں ٹیمیں بناکر جگہ جگہ پر چھاپے اور آپریشنز کر رہی ہے اور جو بھی منشیات کی اس ناسور میں ملوث ہے ان کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائی گی۔حمید اللہ مہمند نے منشیات کے خلاف اس جنگ میں پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔اخر میں ڈی سی مہمند غلام حبیب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین و بانی حمید اللہ مہمند کی کارکردگی کو سراہا اور منشیات کے مریضوں کے علاج کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے سحر ویلفیئر فاونڈیشن کیلئے نقد پچاس ہزار روپے بھی دئیں