مہمند: صحت، تعلیم اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ساجد خان مہمند

مہمند:چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سفران ایم این اے ساجد خان مہمند کے حجرے میں سرو سے غلنئی تک پانی کے منصوبے کے حوالے سے جرگے کا انعقاد ۔ ایم این اے ساجد مہمند ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انجنیئر مختار خان، علاقائی عمائدین اور پاک آرمی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔مشران علاقہ سے درخواست کی گئی کہ پائپ لائن میں پیش آنے والے کسی بھی مسئلے/ روکاوٹ دور کرنے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے حل کریں۔ لوگوں کو آگاہ کریں کہ جلد از جلد پبلک ہیلتھ کے دفتر سے فارم حاصل کریں تاکہ اپنے اپ کو رجسٹر کر سکیں اور اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں ۔اس اجتماعی منصوبے سے ہزاروں لوگ مستفید ہونگے اور کئی سالوں سے پانی کے بوند بوند کو ترسنے والوں لوگوں کا مسلہ حل ہو جائیگا ، وہ تمام لوگ جو ٹینکرز میں دور دور سے پانی خرید کر لاتے تھے اب انکو گھر میں پانی میسر ہوں گی۔ایم این اے ساجد خان نے کہا کہ یہ ہمارا وژن تھا کہ ایسے منصوبے کا سوچا ورنہ وہ بھی پچھلے ادوار کی طرح عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ٹیوب ویلز پر ضائع کر دیتا مگر اس نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے بالاتر ہو کر سارے علاقہ کو پانی فراہم کرنے کا سوچا اور انتھک محنت کے بعد ایک ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ممکن کر دکھایا۔ اور دیگر علاقوں کو بھی جلد ایسے منصوبے مکمل ہوجائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور پینے کا صاف پانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تندہی سے کام جاری ہے۔بدقسمتی سے ماضی میں پانی پر بہت زیادہ سیاست ہوئی۔ قبائلی ضلع مہمندمیں بسنے والے تمام افراد کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا ہم اس کے لیے ٹھوس اقدات اٹھا رہے ہیں۔