قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کی ہدایات کی روشنی میں پاک افغان بارڈر کے قریب دور افتادہ علاقے دیوگر میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈھائی سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 17 خواتین و بچیاں بھی شامل تھیں۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیکر مطالبہ کیا ہے کہ ہر مہینے یہاں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔