خیبر: قبائلی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ایم پی اے بلاول آفریدی

خیبر:خیبر گرین نے قبائل کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرم لائن کو ہرا دیا،مہمان خصوصی ایم پی اے بلاول آفریدی، ٹورنامنٹ سپانسر اریان گروپ آف کمپنی نے بہترین کارکردگی د کھانے والوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس پر کھیلاجانے والا پانچویں قبائل کپ اختتام پذیر ہوا جس میں سابقہ فاٹا سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا،فائنل میچ خیبر گرین اور کرم لائن کے درمیان کھیلا گیا ،کرم لائن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 190 رنز کا ہدف دے دیا ،خیبر گرین نے تعاقب کرتے ہوئے سننسی خیز مقابلے کے بعد 18 اورزمیں مقررہ ہدف پورا کیا ،خیبر گرین کے طرف سعیداللہ آفریدی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے میں اف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مہمان خصوصی بلاول آفریدینے کہا کہ کورنا وباء کے وجہ سے دو سال بعد گراونڈ آباد ہوگئے ،اسطرح ٹورنامنٹ کے منعقد ہونے سے علاقائی کھلاڑیوں کو صلاحیت د کھانے کا موقع ملتا ہے ،قبائلی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہی ہیں،جمرود سپورٹس کمپلیکس نے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شینواری اور سمین گل آفریدی جسے عظیم کھلاڑی پیدا کئے،وہ وقت دور نہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی خیبر سے ہونگیں۔آخر میں رنر آف ٹیم کرم لائن کو ایک لاکھ اور وینر ٹیم خیبر گرین کے کپتان کو دو لاکھ کے چیک حوالے کے گئے،فائنل میچ دیکھنےسے سٹیڈیم میں ہزاروں کے تعداد میں تماشائی محظوظ ہوئے،