پراونشل مینجمنٹ سروس کے زیر تربیت افسروں کے وفدکاڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دفتر کا دورہ

شمالی وزیر ستان:پراونشل مینجمنٹ سروس کے زیر تربیت افسران نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دفتر واقع میرانشاہ کا دورہ کیا۔ افسران دوران تربیت ملٹری اٹیچمنٹ کے سلسلے میں وزیرستان آئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دولت خان، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب نے انکو شمالی وزیرستان میں خوش آمدید کہا اور انھیں ضلع کے موجودہ صورتحال پر بریف دیا۔ دوران تربیت افسروں نے ضلع کے تعمیر نو پروگرام کو سراہا۔ بعد میں عشائیہ تقریب میں افسروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شیلڈاور روایتی لونگیاں پیش کئے گئے۔ زیر تربیت افسروں نے اس عزم کا اعادہ کہا کہ وہ اپنے ملک کے تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیں گئے اور وطن ھذا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔