کرم:پاک فوج کے زیر اہتمام پیواڑ اور گیدو قبائل کے مابین پہاڑی کے تنازعے کے حل کیلئے جرگہ کا انعقاد

کرم:ہیڈکوارٹر 73 بریگیڈ پاک آرمی میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ جرگہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ کی شرکت، جرگہ میں پیواڑ اور گیدو قبائل کے درمیان پہاڑ کے تنازعے پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ علاوہ ازیں تنازعے کے حل کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔ جرگے میں ایم این اے حاجی ساجد حسین طوری، ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ کرنل محمد عاصم، کرنل اعظم ، لیفٹننٹ کرنل 72 بلوچ حماد خان، میجر سجاد آفریدی، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین، سابقہ سنیٹر سید سجاد سید میاں اراکین انجمن حسینیہ اور اراکینِ تحریک حسینی نے شرکت کی۔