قبائلی ضلع اورکزئی میں شمسی توانائی سے چلنے والا ​واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح

اورکزئی: ​اپر اورکزئی کے گاؤں جلو میں شمسی توانائی سے چلنے والی پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر (اپر اورکزئی) عدنان احمد خان نے کیا۔ اس اسکیم کو اے یو پی پروجیکٹ کے تحت یوروپی یونین کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے، جس کا نفاذ ایس آر ایس پی کے ذریعے کیا گیا ہے جس کی بجٹ لاگت مبلغ -/50,24,000 روپے ہے، جس سے علاقے کی تقریباً 750 آبادی مستفید ہوگی۔​اسسٹنٹ کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ​صاف پانی پروگرام کا مقصد ملاقے میں ہر خاص و عام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے، ان منصوبوں کا مقصد صاف پانی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا پانی کے اس منصوبے پر شکریہ ادا کیا