باجوڑ: کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی،اصلاحات کو اپنائیں، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخوا

باجوڑ:محکمہ زراعت باجوڑ کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کے تعاون سے کسانوں کے لئے گندم کی جدید طریقہ کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخواعابد کمال تھے. ڈائریکٹر مراد علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عقیل شاہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید، زراعت آفیسر سبحان الدین، زراعت آفیسر ذاکر اللہ، اور محکمہ زراعت باجوڑ کے دیگر فیلڈ سٹاف بھی موجود تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے اور اس قسم کی جدید طریقہ کاشت اور تربیت ضم شدہ اضلاع کے کسانوں کو بااختیار اور پیداوار میں اضافہ ممکن بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں گندم کی فصل بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن اگر جدید طریقہ کاشت پر کی جائے تو پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے . ضلع باجوڑ کے کاشتکاروں کی سماجی اور معاشی حالت بلند کرنے میں اس قسم کی تربیت اور ٹریننگ بہت ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت محب اللہ اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان نے چھوٹے کسانوں کو خاطر خواہ مدد فراہم کرنے کے لیے زراعت کے شعبے میں اپنی گہری دلچسپی لی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کو زراعت سے متعلق تمام تعاون فراہم کرتی ہیں. ڈائریکٹر جنرل نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر باجوڑ اور ان کی ٹیم کو اس طرح کے شاندار اور جدید طریقہ کاشت کی تربیت پر مبارکباد دی. ڈائریکٹر مراد علی خان نے اس پروگرام کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کے اب وہوا ہر قسم کی فصل کے لئے موزوں ہے. جہاں ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت گندم اور سبزیوں کی پیداوار زیادہ ہے جس میں صوبائی حکومت مزید بہتری لائی گی. پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل عابد کمال نے باجوڑ کے زمینداروں میں کسان کارڈز بھی تقسیم کی اور بعد میں سول کالونی میں واقع زیتون کے ماڈل باغ اور زعفران کے پلاٹ چیک کرکے تسلی بخش قرار دیدی۔